1 جولائی 2013 - 19:30
فلسطین کے رکن پارلیمنٹ اغوا

صیہونی فوجیوں نے فلسطین کے ایک رکن پارلیمنٹ کو اغوا کر لیا ہے۔

ابنا: فلسطین کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  صیہونی فوجیوں نے آج مغربی کنارے میں واقع کفر قدوم دیہات میں فلسطین پارلیمنٹ کے رکن حمد ابو طیر کا محاصرہ کرنے کے بعد ان کو اغوا کر لیا۔ابو طیر پچیس برسوں سے زیادہ عرصہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید تھے ۔ ان کو اکتوبر دو ہزار دس میں قدس شہر سے رام اللہ شہر بدر کردیا گيا تھا۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملت فلسطین کے چودہ اراکین پارلیمنٹ اور وزرا کو اپنے جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت تقریبا پانچ ہزار فلسطینی قید ہیں جن کو انتہائي ابتر صورتحال کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲